آئی فون 14 کی قیمت صرف 17 کروڑ روپے

0
168

ماسکو: ( ہاٹ لائن نیوز) دنیا بھر میں انتہائی قیمتی اشیا بنانیوالی روسی کمپنی ’کیوویئر‘ نے ایپل کے آئی فون 14 اور آئی فون 14 پرومیکس کو انتہائی قیمتی اور نایاب ہیروں سے مزین کرکے اسکی قیمت کو آسمان تک پہنچا دیا ہے ۔ہیرو سے جڑے دنیا کے مہنگے ترین آئی فون کی قیمت 562,700 ڈالر یعنی 16 کروڑ 75 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

فی الحال روسی کمپنی نے ان مہنگے ترین آئی فونز ماڈل کا اعلان کیا ہے ، اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں ۔ کمپنی نے اس کو ’ڈائمنڈ سنوفلیک‘ ڈیزائن کا نام دیا ہے۔ اس آئی فون پر 18 قیراط سفید سونے کی پرت چڑھا کر اطراف میں 570 ہیروں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ درمیان میں ایک بڑا پینڈنٹ لگایا گیا ہے ، اسے برطانیہ کے مشہورجیولر نے ڈیزائن کیا ہے ، یہ پورا فون مکمل طور پر ہاتھ سے بنایا گیا ہے ۔

کمپنی نئے آئی فون 15 کو بھی مزید ہیروں سے مزین کرکے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، کمپنی نے آئی فون کے ہارڈویئر میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی ، صرف فون کی ظاہری کیفیت کو قیمتی بنایا ہے۔

Leave a reply