عمران ریاض کی بازیابی کےلیے آئی جی کوکتنےدن کی مہلت ملی؟

0
111

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض بازیابی کیس میں آئی جی پنجاب کو مزید 13 دن کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے صحافی عمران ریاض کے والد محمد ریاض کی درخواست پر سماعت کی۔ آئی جی پنجاب پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران ریاض کی بازیابی کے حوالے سے میرے پاس مثبت معلومات ہیں، آئندہ دس سے پندرہ دنوں میں خوشخبری دیں گے۔ عدالت ہمیں مہلت فراہم کرے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ مزید مہلت مانگی جا رہی ہے، کوئی پیش رفت بھی ہونی چاہیے، آئی جی پنجاب نے کہا چلیں ہمیں دس دن کی مہلت عنایت کردیں، ہم خوشخبری دیں گے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں آئی جی پنجاب ایک گھنٹہ ملاقات کا وقت دیں،

عدالت نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی آج شام 5 بجے عمران ریاض کے والد اور لیگل ٹیم سے ملاقات کریں۔

لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی بازیابی کیس میں پولیس کو 13 دن کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Leave a reply