آئی جی پولیس کے پاس آخری موقع
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) عمران ریاض کی بازیابی کے لیے 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیئے گے ۔
عمران ریاض کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کے والد کی درخواست پر سماعت کی ۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا استفسار کیا کہ آئی جی صاحب بتائیں کیا پیش رفت ہوئی ہے ؟
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ جوائن ورکنگ گروپ کی میٹنگ ہوئی ہے ، اس جمعہ کو دوبارہ میٹینگ ہوگی ، عدالت ہمیں مہلت فراہم کرے مزید مثبت پیش رفت ہوگی ،انکے والد اور وکلاء کے ساتھ بھی میٹینگ ہورہی ہے ۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ میرا خیال ہے اس معاملے کو دوسرے طریقے سے ہینڈل کرتا ہوں ۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ آپ سے درخواست ہے آپکے احکامات کی روشنی میں ورکنگ گروپ بنا تھا ، جمعہ کو انٹلیجنس چیف کے ساتھ میٹینگ ہونی ہے ۔
عمران ریاض کے والد کے وکیل نے کہا کہ انکو آخری 24 گھنٹے دیے جائیں جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ میں آپکی رائے کے بغیر نہیں چل سکتا اگر ایسے ہے تو پھر کیا کرسکتا ہوں ۔
عدالت نے آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کی بازیابی کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی ۔
You’re truly a just right webmaster. The web
site loading pace is incredible. It kind of feels that you’re doing any distinctive trick.
In addition, the contents are masterwork. you have done a excellent job in this
matter! Similar here: https://intellara.top and also here: Sklep internetowy