آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوری مقدمات میں بلا تفریق کاروائیاں اور چالاننگ کی شرح کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے حکم دیاہے کہ بجلی چوری مقدمات کے زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کوگرفتار کیاجائے ، ریکوری کی شرح کو بھی بہتر بنایاجائے، بجلی چوری مقدمات کابلا تاخیراندراج، متعلقہ کمپنیوں کے اشتراک سے سخت لائحہ عمل اپنایا جائے،لاہور سمیت تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں الیکٹرسٹی کمپنیوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کر رہی ہیں، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کاروائیاں جاری رکھی جائیں