ہاٹ لائن نیوز : آئی جی جیل خانہ جات آفس کے واچ ٹاور پر تعینات اہلکار نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا، واچ ٹاور پر تعینات اہلکار غلام عباس ڈیوٹی کے دوران چکر آنے کے باعث واچ ٹاور سے نیچے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ترجمان جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ اہلکار غلام عباس سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
ترجمان کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات نے اہلکار غلام عباس کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔