آئی ایم ایف کی شرط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ؟ 43

آئی ایم ایف کی شرط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ؟

آئی ایم ایف کی شرط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان، اوگرا آج سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ کی سمری آج پیٹرولیم ڈویژن بھیجے گا، سمری کا جائزہ لینے کے بعد 16 جون سے نئی قیمتوں کا تعین ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق یکم جون سے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر23 روپے 3 پیسے, لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر سسبڈی 8 روپے8 پیس فی لیٹر سسبڈی دی جا رہی ہے جبکہ حکومت پیٹرول پر فی لیٹر سسبڈی 9 روپے 32 پیسے بردداشت کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق یکم جون کو مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم ہوگئی تھی، اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی زیرو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں