الیکشن اور نیب ترمیمی بلز اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیے گئے 13

الیکشن اور نیب ترمیمی بلز اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیے گئے

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے صدر مملکت کی جانب سے بغیر دستخط کے واپس کیے گئے الیکشن ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو بھجوا دیے۔
آئین کے آرٹیکل 75 کی شق نمبر 2 کے تحت دونوں بلز سے متعلق صدارتی فائل کے ساتھ بلز کو قانونی شکل دینے کی سمری بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجی گئی ہےجبکہ ذرائع کے مطابق اسپیکر کی طرف سے سمری پر دستخط کے بعد نیب ترمیمی بل 2022ء اور الیکشن ترمیمی بل 2022ء نافذالعمل ہوجائیں گےاور سمری پر اسپیکر کی طرف سے آج دستخط کردئیے جائیں گے، جس کے بعد دونوں قوانین کل سے باضابطہ لاگو ہو جائیں گے۔ قومی اسمبلی حکام کے مطابق دونوں بلز کا گزٹ نوٹی فکیشن بھی جاری ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں