آئل اینڈ گیس کمپنی پر دہشت گردوں کاحملہ

0
138

ہاٹ لائن نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں آئل اینڈ گیس کمپنی پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈی ایس پی کے مطابق درہ زندا کے علاقے میں دہشت گردوں نے گیس کمپنی کے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ کمپنی کیمپ پر پولیس کی نفری تعینات ہے، پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a reply